السلام علیکم دوستو! اس بلاگ میں میں آپ کے ساتھ ایک پنشن کیلکولیٹر شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ جس کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے موجود ہے۔ آپ اس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنی پنشن چیک کر سکتے ہیں کہ آپ درست پنشن لے رہے ہیں۔ یہ کیلکولیٹر ایسے پنشنرز استعمال کر سکتے ہیں جو 2001 سے لے کر 2024 کے درمیان ریٹائر ہوئے ہیں اور وہ اس کی مدد سے اپنی پنشن چیک ۔ کر سکتے ہیں۔ پنشن چیک کرنے کے لئے آپ کو درج ذیل چیزیں معلوم ہونا چاہیں
نمبر 1: آخری بنیادی تنخواہ ریٹائرمنٹ کے وقت
نمبر 2: ریٹائرمنٹ کے وقت عمر
نمبر 3: کوالیفائنگ سروس
ان تین چیزوں کو جونہی آپ متعلقہ خانوں میں لکھیں گے اور انٹر والا بٹن پریس کریں گے تو آپ کی پنشن خود بخود نکل کر سامنے آجائے گی۔ لیکن یہ یاد رہے کہ آپ جس سن میں ریٹائر ہوئے ہیں تو آپ اسی شیٹ کو سلیکٹ کریں گے اور اس میں درج بالا معلومات درج کریں گے۔ اگر آپ یکم جولائی 2013 سے لے کر 30 جون 2014 تک ریٹائر ہوئے ہیں تو پھر آپ 2013 والی شیٹ کا استعمال کریں گے۔ اسی طرح اگر آپ یکم جولائی 2007 سے لے کر 30 جون 2008 کے درمیان ریٹائر ہوئے ہیں تو پھر آپ ۔ 2007 والی شیٹ کا استعمال کریں گے
اور اگر آپ اپنی کمیوٹ شدہ پنشن یا گریجویٹی بھی معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے وقت آپ کی پنشن کمیوٹ ہو کر یک مشت کتنی رقم ملی تھی تو وہ بھی آپ اس کیلکولیٹر کی مدد سے معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو کیلکولیٹر میں موجود ایج ریٹ ٹیبل کو استعمال کرنا ہوگا اور ریٹائرمنٹ کے وقت عمر کے خانے میں موجود ایج ریٹ کو درج کرنا ہوگا اس کی مدد سے آپ کو اپنی کمیوٹ شدہ پنشن بھی معلوم ہوجائے گی
Pension Calculator from 2001 to 2024
No comments:
Post a Comment